سرینگر،نئی دہلی(کے پی آئی ،صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے دہشتگردی کی مزید کارروائیوں میں مزید 2کشمیر ی شہید کر دیئے ۔بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ فاروق عبداللہ کو بولنے کاموقع نہ ملا،کورونا سے مزید 20ہلاک ہو گئے ، متاثرین کی تعداد 56654 ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بارہمولامیں سوپور کے علاقے تجر شریف میں بھارتی فورسز نے 23سالہ گرفتار عرفان احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن صدیق کالونی کو ماورائے عدالت قتل کر کے لاش پھینک دی ، اوڑی میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا ،ادھر بھارتی فوج نے بارہ مولا،کپواڑہ،بانڈی پورہ، گاندربل، پلوامہ ،شوپیاں، راجوڑی اور سامبا اضلاع کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔