اوگادگوگو(اے ایف پی )برکینا فاسو میں دہشتگردوں کے گرینڈ مسجد پر حملہ میں 16نمازی شہید اور 2زخمی ہوگئے ۔ سلموسی کی گرینڈ مسجد پر حملہ کیا گیا،حکام اور عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ 13 موقع پر ہی دم توڑ گئے اور بعد میں تین زخمی ہوگئے ۔قریبی قصبے گوروم گورم کے رہائشی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلموسی رہائشی اس کے بعد گھروں سے فرار ہوگئے تھے ،واقعہ کیخلاف احتجاج کیا گیا ،مارچ کے شریک منتظمین میں سے ایک گیبن کوربیوگو نے کہا ، دہشت گردی اب ہمارے ملک میں غیر ملکی فوجی اڈے لگانے کا ایک بہانہ بن گیا ہے ۔