ڈھاکہ (آن لائن)بنگلا دیش کی مقامی عدالت نے ماہرِ معاشیات اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ۔ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھا کہ کی عدالت نے محمد یونس کے خلاف ان کی کمپنی کے ملازمین کی برطرفی سے متعلق مقدمے کی سماعت میں عدالت نہ آ نے پر ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔