نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بندہ کے علاقے بابیرو کے قبرستان میں بائیس برس قبل وفات پانے والے مسلمان ناصر احمد کی تر و تازہ میت دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ۔ریاست میں گزشتہ دنوں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے قبرستان میں بھی پانی جمع ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد قبریں منہدم ہوگئی تھیں۔ایسی ہی ایک قبر کو درست کرنے کیلئے قبرستان کمیٹی کے ارکان جب وہاں پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ قبر میں موجودمیت بالکل تروتازہ اور کفن بھی بے داغ اور شفاف ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق یہ معجزہ ہے ، ناصر احمد نیک شخص تھا، اس پر اللہ کی رحمت ہے ۔مقامی علما سے مشاوت کرکے میت کو قریب ہی واقع دوسرے قبرستان میں دفنا دیا گیا۔