نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) کیلیفورنیا میں مقیم بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تقسیم ہونے جا رہا ہے ۔ مودی حکومت ہندو توا کے ایجنڈے تلے اقلیتوں کیخلاف جو کاروائیاں کر رہی ہے اس سے نفرت اور انتقام کی لہر بھارت کو زیادہ دیرتک یکجا نہیں رکھ سکے گی۔ انہوں نے بابری مسجد کے حوالے سے عدالتی فیصلے کو ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ بنچ کے اس فیصلے کو تاریخ سیاہ حروف سے لکھے گی ۔کشمیر میں جاری کرفیو مودی حکومت کی انتہا پسندانہ سوچ کا آئینہ دار ہے ۔ اگر کسی نے ظلم کی داستان دیکھنا اور پڑھنا ہو تو وہ کشمیر میں جاری حکومت کی کارروائیاں دیکھ لے ۔ مودی حکومت اور آر ایس ایس اقلیتوں کیساتھ ویسا ہی ظلم کر رہی ہے جیسا ہٹلر نے کیا تھا۔