نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں فسادات کے الزام میں جامعہ ملیہ کا پی ایچ ڈی کا طالبعلم گرفتار کرلیاگیا جبکہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل کیخلاف بھی چارج شیٹ تیارکرلی گئی ہے جس میں مبینہ 100عینی شاہدین کے بیان منسلک ہیں۔دہلی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر مذہبی بنیاد پر فسادات کے لیے اکسانے کے الزام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی کے طالبعلم کو گرفتار کیا ،بھارتی خبررساں ادارے انڈین ایکسپرس نے رپورٹ کیا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی طالب علم کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا۔دوسری جانب ایک علیحدہ کیس میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام کا نام دہلی پولیس کیا جانب سے تیار کی گئی چارٹ شیٹ میں سامنے آیا تھا۔