سرینگر (92 نیوزرپورٹ،ایجنسیاں،رائٹرز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید 6کو گرفتارکرلیا جبکہ ایک حملے میں بھارتی فوجی جہنم واصل دوسرا زخمی ہوگیا۔ جنوبی ضلع پلوامہ میں نوجوان کو شہید کیا گیا،بڈگام کا محاصرہ جاری ہے ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ فوج تعیناتی والا علاقہ بن گیا ہے دوسری جانب بھارتی فوج کیخلاف3 نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل پر شکایت درج کرادی گئی ،بھارتی حکام نے نیشنل کانفرنس کے 16رہنمائوں کو باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہے کورونا سے مزیدافراد ہلاک مرنے والوں کی تعداد 498ہوگئی ۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ میں شہید حزب المجاہدین کمانڈرآزاد عرف ریحان تھا۔تحریک کشمیر یورپ نے بھارتی آزادی کا دن بطوریوم سیاہ منانے ،مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔رائٹرز نے بھارتی فوج کے سینئر عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے کشمیر ی نوجوانوں کو آبائی علاقہ سے دوررکھنے اور ان کی برین واشنگ کا منصوبہ بنایا ہے ۔