کرناٹکا(نیٹ نیوز) بھارتی کناڈا ٹی وی کی نامور اداکارہ شوبھا ایم وی کار حادثے میں ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا ٹی وی کے مقبول ترین ٹی وی شو مگالو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شوبھا ایم وی 5 افراد کے ساتھ کار میں بنگلورو جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پر ان کی کار تیز رفتارٹرک سے ٹکراگئی، حادثے کے دوران اداکارہ شوبھا ہلاک ہوگئی۔حادثہ کرناٹکا کے علاقے کنچی گنالو گاؤں کے نزدیک پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ اداکارہ کی موت پرکناڈا شوبز انڈسٹری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔