نیویارک ( ندیم منظور سلہری سے ) ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدرس کے پاکستان آنے کے حوالے سے بھارتی نشریاتی اداروں نے بھی اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ گوگل کی سینئر ایگزیکٹو کی پوسٹ سے استعفیٰ دینے کے بعد تانیہ کا پاکستان جانا اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ پاکستان صحیح معنوں میں بدل رہا ہے ، تانیہ جیسے ذہین دماغ جو دوسرے ممالک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اگر انہوں نے بھی پاکستان کا رخ کر لیا تو پھر پاکستان کو اس خطے کی ایک بڑی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نیویارک میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت نے بھی تانیہ کی وطن واپسی کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحیح سمت کی جانب بڑھنا شروع ہو چکا ہے ، علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے عہدیداران اور دیگر سماجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تانیہ ایدرس کی قیادت میں اب ڈیجیٹل پاکستان دنیا میں اپنا لوہا منوائے گا۔