بنکاک(نیٹ نیوز) تھائی لینڈ میں وزیراعظم نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے باعث ملک میں غیر معینہ مدت کیلئے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی لگادی اور 3 بڑے اپوزیشن رہنماؤں جبکہ متعدد سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمرجنسی کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا گیا جس کے تحت ملک میں میڈیا پر حساس خبروں کی اشاعت پر پابندی لگادی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کردیا گیا جبکہ فوج و پولیس کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سکیورٹی فورسز نے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا اور بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی تاکہ کافی عرصے سے جاری احتجاجی مظاہروں کو روکا جاسکے ۔