تہران ( نیٹ نیوز ،این این آئی) ترکی میں پولیس نے شام میں جاری فوجی کارروائی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کیا ہے ۔ شام میں فوجی یلغار کی مخالفت اور اس پر تنقید کرنے والے 78 صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ان میں ایک مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر بھی شامل ہیں۔ترکی کے مشہور صحافی ہکان دیمیر پر سفری پابندی عا ئد کردی گئی ہے ۔ اس سے قبل انہیں گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد رہا کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال گیا ہے ۔حملے کے ناقدین کی گرفتاریوں کے بارے میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سکیو رٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 78 لوگوں کے خلاف ضروری قانونی اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہی۔ یہ نام نہاد صحافی عوام نفرت اور عداوت کو جنم دینے کے لیے منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے ۔