برلن(نیٹ نیوز)جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی مشاورتی کونسل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔٭نیویارک(نیٹ نیوز) اقوام متحدہ نے وینز ویلا کی حکومت پر انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا الزام عائد کیا ہے ۔٭ واشنگٹن(اے ایف پی )امریکہ نے سائبر کرائمز اور کرپٹوکرنسی تبادلے کے نام سے مشہور 2روسی شہریوں پر مالی پابندیاں عائد کردیں دوسری جانب5 چینی اور 2ملائیشین شہریوں کیخلاف بھی ہیکنگ پر کارروائی کا اعلان کیا ہے ۔٭ہانگ کانگ (اے ایف پی)ہانگ کانگ میں ایک چور نے 50 کروڑ ڈالر مالیت کی ٹکٹس، خطاطی کے نمونے چوری کر لئے ۔٭ واشنگٹن(اے ایف پی) مائیک پومپیو نے کہا ہے ایران پر آئندہ ہفتے سے نئی پابندیاں عائد کی جائینگی۔٭پیرس (اے ایف پی) فرانس میں ایک شیعہ مسلم سنٹر کے 4ڈائریکٹرز کو مشتبہ کارروائیوں پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔٭سراجیوو (اے ایف پی) بوسنیا پولیس نے مسلمانوں کے قتل عام کے الزام میں 9 سرب شدت پسندوں کو گرفتار کر لیاہے ۔٭واشنگٹن (نیٹ نیوز) ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی جوبائیڈن کی جھوٹی ویڈیو پر ٹوئٹر نے ٹیگ لگا دیاہے ۔٭تہران (این این آئی )ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب نے عوامی احتجاجی مظاہروں کے خطرے اور ان کی روک تھام کے پیش نظر نئی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینا شروع کر دیں۔٭تہران (این این آئی) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے صنعا ہوائی اڈے کی بندش پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحارب فریق جنگ بندی سمجھوتے مذاکرات جلد مکمل کریں۔٭ جنیوا(این این آئی)دنیا کے متعدد ممالک نے خواتین کارکنان کو قید و بند میں رکھنے پر جہاں سعودی عرب پر تنقید کی ہے ، وہیں صحافی جمال خشوگی کے قتل معاملے میں مکمل جوابدہی اور شفافیت برتنے کا مطالبہ کیا ہے ۔