تیو نسیا ( نیٹ نیوز ) تیونس میں گز شتہ روز صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 70لا کھ ووٹرزز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ مرکزی امیدواروں میں نبیل کاروئی، عبدالفتح مورو اور موجودہ وزیر اعظم یوسف شاہد شامل ہیں۔ الیکشن سے قبل انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر ذاتی نوعیت کے الزامات کے سبب حالات کافی کشیدہ رہے ۔ تیونس میں رائے عامہ کے جائزوں پر رواں سال جولائی سے پابندی عائد ہے تاہم کافی سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ ابتدائی نتائج آج متوقع ہیں۔