لندن(نیٹ نیوز) پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں اور ثانیہ مرزا کی شیشہ پارلر میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ، جس کے بعد اب ثانیہ مرزا اوراداکارہ وینا ملک کے درمیان بھی جھگڑے کا آغاز ہوگیا۔وینا ملک نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ثانیہ میں تمہارے بیٹے کیلئے فکرمند ہوں، آپ اسے ایک شیشہ پارلر لے کر گئیں، کیا یہ اس کیلئے خطرناک نہیں؟ اس جگہ پر صرف جنک فوڈ ملتا ہے جو ہمارے کھلاڑیوں کی صحت کیلئے مضر ہے ، آپ کو بھی اس بات کا اندازہ ہوگا، کیوں کہ آپ خود ایک ماں اور کھلاڑی ہیں۔وینا کی ٹویٹ کے بعد ثانیہ مرزا نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ 'وینا میں اپنے بیٹے کو شیشہ پارلر لے کر نہیں گئی اور یہ آپ کا یا کسی اور کا مسئلہ بھی نہیں، دوسری بات یہ کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیت نہیں، نہ ہی ان کی ماں، پرنسپل یا ٹیچر ہوں، جسے یہ معلوم ہو کہ وہ کب سوتے ہیں، کب اٹھتے ہیں، کب کھاتے ہیں، آپ کے خیال کا شکریہ۔بعدازاں وینا نے ثانیہ مرزا کو کرارا جواب دیتے ہوئے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ 'خوشی ہوئی یہ سن کر کہ آپ اپنے بیٹے کو وہاں نہیں لے کر گئیں۔ ثانیہ مرزا نے وینا ملک پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سب سے ضروری بات یہ کہ اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو مجھے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی کہ میرے بچے وہ 'نامناسب' میگزین کور نہ دیکھ لیں، جس میں آپ موجود ہیں، آپ جانتی ہیں نہ وہ بھی خطرناک ہے ؟ ۔ ثانیہ نے اپنی اس ٹویٹ کو فوری ڈیلیٹ کردیاتاہم وینا نے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جس میگزین کور کی آپ بات کررہی ہیں، اس میں میری تصاویر کو تبدیل کرکے پیش کیا گیا، میں بھی وہ تمام تنازعات سامنے لا سکتی ہوں، جن کا آپ حصہ رہی ۔اس جھگڑے کے چلتے ثانیہ مرزا نے وینا ملک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کردیا، جس کا سکرین شاٹ وینا نے شیئر بھی کیا۔