ممبئی(این این آئی) قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی دیوانی نکلیں، پاکستانی ڈرامے اپنے معیار اور حقیقی کہانیوں کے باعث دنیا بھر میں دیکھے اور پسندکیے جاتے ہیں، بھارتی عوام بھی پاکستانی ڈراموں کی شیدائی ہے ، پاکستانی ڈراموں کو پسند کرنے والوں میں ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں جو آج کل پاکستانی ڈراما سیریل ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ دیکھ رہی ہیں، حال ہی میں ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ وہ دن بھر کی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے کیا کرتی ہیں، انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑی ہوئی ہیں، انہوں نے سٹوری میں لکھا بیٹے کو سلانے کے بعد چائے کا کپ اور پاکستانی ڈرامہ۔یہ ڈرامہ پاکستانی شائقین میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔