واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ گرینیل کی نیشنل انٹیلیجنس کے قائم مقام ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی کا اعلان کیا ہے ۔ گرینیل اب جوزف مگوائر کی جگہ لیں گے جو گزشتہ برس اگست سے قائم مقام ڈائریکٹر کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ ناقدین نے صدر کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عہدے پر کسی ایسے شخص کو تعینات کیا جانا چاہیے تھا۔