برلن(این این آئی)جرمنی میں حیاتیاتی ہتھیارریزین سے حملے کا منصوبہ بنانے کے جرم میں شدت پسند تنظیم داعش کے ایک کٹر حامی تیونسی باشندے کو دس سال قید کی سزا سنادی گئی ۔استغاثہ کے مطابق سیف الان کے گھر سے بم میں استعمال ہونے والے سامان برآمد ہواتھا،میڈیارپورٹس کے مطابق ڈسلڈروف کی علاقائی عدالت نے 31س سالہ تیونیسیائی شہری سیف الان کوحیاتیاتی ہتھیار جمع کرنے اورپرتشدد تخریبی کارروائیوں کا منصوبہ بنانے کے الزام میں یہ سزا سنائی۔