لندن(سپورٹس ڈیسک)سال کے سب سے بڑے ٹینس کے مقابلے ومبلڈن اوپن کو بھی کورونا وائرس کے سبب منسوخ کردیا گیا ہے ۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب دنیا بھر کی عالمی سرگرمیاں اور کھیلوں کے مقابلے منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، جنگ عظیم دوئم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ومبلڈن اوپن کو منسوخ کیا گیا ۔ومبلڈن کا آغاز 29جون سے ہونا تھا تاہم کھلاڑیوں کی جانب سے خالی سٹیڈیم میں کھیلنے سے انکار اور سپانسرز کے ممکنہ انکار کے پیش نظر ایونٹ کو بالآخر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیمپئن شپ کی مینجمنٹ کی کمیٹی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب منسوخہونیوالاایونٹ اب آئندہ سال 28 جون سے 11جولائی 2021 تک ہو گا۔