نیویارک(نیٹ نیوز)پانچ مرتبہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی گلوکارہ جینٹ جیکسن کی مشہور جیکٹ اندازے سے 20 گنا زائد رقم یعنی سوا کروڑ روپے سے زائد روپوں میں نیلام کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ گلوکارہ نے یہ جیکٹ 1990 میں جاپان کے دورے کے دوران پہنی تھی۔گلوکارہ کی نیلام کردہ سیاہ جیکٹ میٹل ہارڈ ویئر کے باعث 3 دن سے جاری نیلامی اور چار دہائیوں پر مشتمل اداکارہ کی سٹیج ملبوسات اور یادگاری اشیاء میں قیمتی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع کی جارہی تھی کہ جیکٹ 4ہزار سے 6 ہزار ڈالر میں فروخت کی جائے گی تاہم توقع سے 20 گنا زائد قیمت میں فروخت ہوئی لیکن خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ گلوکارہ جینٹ جیکسن ان دنوں اپنے دوروں، ریڈ کارپٹ اور سٹیج پر پہنے جانے والے 1000 سے زائد ملبوسات فروخت کر رہی ہیں۔گزشتہ ہفتے گلوکارہ نے 1990 کے دوران پہنی جانے والی ہوپ ایئر رنگ 43 ہزار ڈالر میں فروخت کی تھی۔