نیویارک (نیٹ نیوز)ہا لی و وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز پر ایک نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی نے تصویر شیئر کرنے پر ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کا مقدمہ دائر کردیا۔شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ کے مطابق جینیفر لوپیز پر امریکی نیوز اینڈ فوٹوگراف ایجنسی اسپلاش نے اجازت کے بغیر اپنی اور اپنے منگیتر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کا مقدمہ دائر کردیا۔ایجنسی کی جانب سے کاپی رائٹس کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ جینیفر لوپیز نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ان کی ایک پرانی تصویر شیئر کی،جینیفر لوپیز نے اسپلاش کی ملکیت رہنے والی 2017 کی ایک تصویر شیئر کی جس میں گلوکارہ کو اپنے منگیتر ایلکس روڈ رگیوز کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ تصویر کو 2017 میں اس وقت کھینچا گیا تھا جب ان کی منگنی نہیں ہوئی تھی،تاہم اداکارہ کی جانب سے تصویر کو نیوز ایجنسی کو کریڈٹ دیے بغیر یا ان سے اجازت لیے بغیر شیئر کرنے پر جرمانے کا کیس دائر کردیا گیا۔