صنعاء (این این آئی)یمن میں حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں ایک اعلیٰ افسر سمیت سات یمنی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران نواز حوثی باغیوں نے صوبہ ما رب میں واقع صحن الجن فوجی کیمپ اور عرب اتحاد کے ایک فوجی اڈے کو اس میزائل حملے میں نشانہ بنایا ۔ ہلاک فوجی افسر کا نام عبدالرقیب الصیادی بتایا گیا ہے ۔عسکری ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے دارالحکومت صنعاء سے 70 کلومیٹر مشرق میں واقع علاقے جبل حیلان سے یمنی فوج کے کیمپ کی جانب دو میزائل داغے ۔