واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے شام کے 6 عہدیداروں اور 13اداروں جبکہ کیوبا کے ایک جنرل اور کاروباری شخصیت لوئس البرٹو پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔٭کولمبو (اے ایف پی) سری لنکن حکومت نے گائے ذبح کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔٭پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی پولیس نے شام میں باغیوں کو فنڈنگ کرنے کے الزام میں 29افراد کو گرفتار کر لیاہے ۔٭واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں ایف 35بی طیارہ دوران پرواز ایندھن بھرنے والے طیارے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔٭غزہ (این این آئی)بین الاقوامی علما کونسل کے زیراہتمام ورچوئل کانفرنس میں عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو عالم اسلام کے ساتھ غداری قرار دیا گیا ہے ۔٭ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان میں ’’ ٹوئٹر کلر‘‘کے نام سے مشہور سفاک قاتل نے عدالت میں 15 سے 26 سال کے 9 افراد کو قتل کرنے کا جرم تسلیم کرلیا۔