واشنگٹن ( اے ایف پی ) امریکی ایوان نما ئند گان کی سپیکر نینسی پلوسی کی سر براہی میں امریکی قانون سازوں کا ایک وفدشام کی صورتحال پر گفتگو کیلئے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گیا ہے۔٭ سیئول ( آن لائن) جنوبی کوریا کی مشہور فنکارہ سلی سیئول کے قریب سیونگم شہر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔٭ واشنگٹن (این این آئی)امر یکہ نے یورپی یونین کی دھمکیوں کے باوجود ایئربس سمیت دیگر مصنوعات پر 7 ارب 50 کروڑ ڈالر مالیت کا ریکارڈ ٹیکس نافذ کر دیا۔٭کویت سٹی ( آن لائن) سعودی عرب اور کویت تیل کی مشترکہ پیداور دوبارہ شروع کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔