مقبوضہ بیت المقدس، راملہ (این این آئی)قابض صہیونی ریاست نے فلسطینی قوم کے خلاف مذہبی ریاستی دہشت گردی کے تسلسل میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے خطیب پر چار ماہ تک قبلہ اول میں داخل ہونے پرپابندی عا ئد کی ہے ۔ قابض صہیونی حکام کی طرف سے الشیخ عکرمہ صبری کوان کے گھرپر ایک نوٹس پہنچایا گیا جس میں ان سے کہا گیا کہ ان پرآئندہ چار ماہ تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور نماز ادا کرنے پر پابندی عا ئد کی جاتی ہے ۔ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں طبی ذرائع کے مطابق 8 سالہ ایک بچہ قیس اورمیلہ شدید سردی میں گھر سے باہر تالاب کے قر یب ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگیا۔ بچہ اچانک لا پتہ ہوگیا تھا۔ دھر قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر را ملہ میں دیر نظام کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ اس موقعے پر احتجاج کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔