واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے ترقی پذیر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امداد کے حصول کیلئے خواتین کو با اختیار بنائیں۔عالمی بنک میں ویمن اینٹر پرینور زتھر فنانس اینڈ مارکیٹس سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک امریکہ سے امداد کے حصول کیلئے خواتین کو تعلیم، روزگار، قانونی تحفظ اور دیگر بنیادی حقوق فراہم کریں۔انہوں نے اجلاس میں ترقی پذیر ممالک میں خواتین کی معاشی حیثیت بہتر کرنے کے لیے اقدامات کا خاکہ پیش کیا،امریکی صدر کی صاحبزادی نے کہا کہ خود کفیل ممالک ترقی پذیر ممالک کی مالی امداد کرسکتے ہیں بہ شرطیہ کہ وہ خواتین کو با اختیار بنائیں۔