نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارتی ریاست آ سام میں 8مختلف آ ز ادی پسندوں کے گر وپوں سے تعلق رکھنے والے 600سے زائد جنگجو ئوں نے گز شتہ روز بھارتی حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ۔ ان علیحدگی پسندوں کو امن عمل میں شر کت کی دعوت دی گئی تھی جس پر انہوں نے ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شامل ہو نے کا فیصلہ کیا ۔ آسام کے پو لیس چیف بشکر جوتی کے مطابق ان علیحد گی پسند وں نے بندوقیں ، دستی بم اور دیگر ہتھیار حکام کو واپس کئے ہیں ۔