واشنگٹن(92نیوزرپورٹ،صباح نیوز ) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو بند کرنے کی دھمکی دیدی۔امریکی صدرکے مطابق سوشل میڈیاکمپنیوں کوسخت قوانین کا پابند بنایا جائیگایا پھربند کر دیاجائیگا،صدرٹرمپ نے سوشل میڈیاکمپنیوں کوتنبیہ کی کہ اپنے معاملات فوراًدرست کرلو،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں ٹوئٹراورفیس بک کے شیئرز گر گئے ۔ قبل ازیں ٹرمپ نے ٹوئٹرپر صدارتی الیکشن2020میں مداخلت کی کوششوں کاالزام لگایاتھا۔امریکی صدر نے کہا ٹوئٹر آزادی اظہار کو روک رہا ہے لیکن وہ بحیثیت صدر ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔امریکی صدرنے ایک اورٹویٹ میں کہاسخت کارروائی ہونے کوہے ۔ادھر ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹاقرار دے دیا۔