ماسکو(نیٹ نیوز) روس نے ماسکو میں داعش کے حملوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔روس میں سیکورٹی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ دارالحکومت ماسکو میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے ، ان حملوں کی منصوبہ بندی داعش تنظیم نے کی تھی،روسی میڈیا ایجنسی نے وفاقی سیکورٹی ادارے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں ایک شدت پسند گروپ کو تحلیل کر دیا گیا ہے اسی طرح ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے ان حملوں پر عمل درآمد کی منصوبہ بندی کی اس دوران ایک دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا۔