بخا رسٹ ( نیٹ نیوز ) رومانیہ کے حکام کے مطابق ایک ذہنی امراض کے ہسپتال میں داخل ہونے والے مریض نے سیال ادویات کی منتقلی کے اسٹینڈ سے وار کر کے 4مریضوں کو ہلاک اور دیگر 9کو زخمی کر دیا ہے ۔ زخمیوں میں سے دو کومے میں ہیں۔ ہلاک ہونے والے چاروں مریضوں کے سر پر وار کئے گئے تھے ۔ حکام کے مطابق مبینہ حملہ آور کی عمر 38برس ہے اور اُس نے خود کو ذہنی بیمار قرار دے کر ہسپتال داخل کروایا تھا۔