ماسکو( نیٹ نیوز) روس کے 22 سالہ نوجوان نے سینکڑوں کلو وزن اٹھاکر مضبوط ترین انسان کا مقابلہ جیت لیا۔ مقابلے میں پورے ملک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا جب کہ مقابلہ جیتنے کیلیے ہر کھلاڑی کو 4.5 کلوگرام وزنی کار اٹھا کر چلنے ، رسی سے ٹنوں وزنی ٹرک کو 20 میٹر تک کھینچنے اور 100کلوگرام وزنی ٹائر کو اٹھانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ وسطی روس کے دارالحکومت شہر اومسک سے تعلق رکھنے والے 22سالہ دمتری سکوسرسکی نے تینوں ٹاسک مکمل کر کے فاتح کی ٹرافی حاصل کر لی۔ واضح رہے ہر سال مضبوط ترین انسان منتخب کرنے کے مقابلے کا انعقاد رواں برس عالمی وبا کے باعث تماشائیوں کے بغیر کیا گیا۔