کابل ( نیٹ نیوز ) شمالی افغانستان میں طالبان کے پولیس سٹیشن پر حملے میں 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی حکومت کے عہدیداروں نے کہا کہ طالبان کو اس حملے میں ممکنہ طور پر کم از کم ایک پولیس اہلکار کی مدد حاصل تھی۔بغلان صوبے کی کونسل کے رکن محبوب اللہ غفاری نے کہا کہ جنگجو ئوں نے پہلے پو لیس سٹیشن کے قریب چیک پوسٹ کو عبور کیا اور بظاہر وہ باآسانی پو لیس سٹیشن میں داخل ہوگئے کیونکہ ان کے مددگار پولیس اہلکار نے ان کے لیے دروازے کھول د ئیے تھے ۔