لاہور (سپیشل ر پورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیر صدارت تین سرکلزکا انسدادِکرائم جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید،ایس ڈی پی اوز اے ایس پی گلبرگ ڈاکٹر حفیظ الرٰحمن ، ماڈل ٹاؤن ا ے ایس پی آصف بہادر اور سرورروڈاے ایس پی ڈاکٹر بشریٰ جمیل سمیت متعلقہ افسران کی شرکت کیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے احکامات جاری کیے کہ سرکلز میں لا اینڈ آرڈر کو موثر بنایا جائے ، سٹریٹ کرائم سمیت مختلف جرائم کی سرکوبی کیلئے انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔