ریاض(آن لائن)سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا موسیقی اور فنی میلہ19دسمبر کو شروع ہو گا۔سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق 3روزہ موسیقی فیسٹول مڈل بیسٹ کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ،جو19تا21دسمبر تک جاری رہے گا، فیسٹول میں دنیا کے 16 نامور فنکاروں کے علاوہ مقامی نوجوان بھی فن کا مظاہرہ کریں گے ،فیسٹول کے بڑے کنسرٹس کا انعقاد شاہ فہد سٹیڈیم میں ہوں گے ۔ عالمی فنکاروں کے علاوہ مقامی نوجوانوں کو بھی فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔