جدہ(آن لائن) سعودی عرب میں گودام پر چھاپہ،43لاکھ طبی ماسک برآمد کر لئے گئے ۔سعودی اخبار کے مطابق وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیم نے فو ڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر جدہ کے ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے 43 لاکھ 10 ہزار طبی ماسک برآمد ہوئے ، جو کہ ذخیرہ کئے گئے ماسک کی پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے ۔لاکھوں کی گنتی میں پڑے یہ ماسک ذخیرہ اندوزوں نے ماسک کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے کی خاطر چھپائے ہوئے تھے ۔ تاہم مخبری کے بعد گودام کے حِس ذخیرہ اندوزکے خلاف کارروائی کی گئی اور یوں اس کی گراں فروشی کی ناجائز خواہش دھری کی دھری رہ گئی۔گودام کے مالک کے خلاف ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا مقدمہ درج کر کے اسے پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے عدالت میں پیش کر کے مقدمہ چلائے گا۔