خر طو م ( نیٹ نیوز ) سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر کو گز شتہ روز دارالحکومت خرطوم کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان پر اپنے دورے اقتدار کے دوران بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ 75 سالہ عمر البشیر تیس برسوں تک سوڈان کے حکمران رہے ۔ اس سال کئی ماہ کے مظاہروں کے بعد اپریل میں فوج نے ان کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کر لیا تھا۔