لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سٹی ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث84ملزمان گرفتار کر لئے ۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل،4پسٹلز،6 موبائل فونز اور50 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔25 ملزمان کے قبضہ سے 20پسٹلز،02 کلاشنکوف،03 رائفلز اور گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران18 ملزمان کے قبضہ سے 02کلوگرام سے زائدچرس،1.5کلو گرام بھنگ اور148 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران04 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔