دمشق (این این آئی)شام میں الحسکہ کے نواحی علاقے نبع السلام میں راس العین کے قریب تل حلف میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم تین عام شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ، یہ علاقہ ترک فوج کے زیرانتظام بتایا جاتا ہے ،تل خلف کے مقام پر بارود سے بھری کار میں دھماکہ اس وقت ہوا جب اس کے قریب سے ایک سول مسافر بس گذر رہی تھی، دھماکے کے کچھ دیر بعد وہاں سے ترک فوج اور اس کی وفادار ملیشیا کا ایک قافلہ بھی گذرا ہے ۔دھماکے کے نتیجے میں بس کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے ۔