واشنگٹن (رائٹرز) امریکہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں مواد فراہم کرنے کے الزامات کے تحت 22 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں، ان افراد اور کمپنیوں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے شام میں کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری کیلئے مواد فراہم کیا تھا جبکہ بغیر اجازت کے امریکی مصنوعات کو ایران منتقل کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد اور کمپنیوں کا تعلق بحرین، فرانس، ایران، اردن، لبنان، عمان، پاکستان، سعودی عرب، سینیگال، شام، ترکی، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے ہے ۔