دمشق(این این آئی،آن لائن )شام میں کار بم دھماکہ میں 3ترک فوجیوں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملکی فضائی ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی فضائی حملے ناکام بنا دیئے ۔سلوک قصبے میں ترک نواز شامی گروپ احرار الشرقیہ کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا گیا،ترک فورسز نے بھی تل ابیض میں گولہ باری کی ۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ادلب میں ساڑھے تین لاکھ افراد نے نقل مکانی کی۔ادلب میں حملے اور جھڑپیں جاری ہیں جن میں ہلاکتیں84ہوگئیں،شامی آبزرویٹری کے مطابق 26جنگجو،19شہری ہلا ک ہوئے جبکہ لڑائی میں 29 سرکاری فوجی اور اتحادی ملیشیا کے اہلکارمارے گئے ۔ شہر الرقہ کے شمالی دیہی علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے جن میں ترکی کے ہمنوا گروپوں کے ایک اہم رہ نما سمیت 7 دیگر ارکان شامل ہیں ۔