نئی دہلی ( 92 نیوزرپورٹ) مودی حکومت کی انتہاپسندی کا نشانہ صرف کشمیری مسلمان ہی نہیں بن رہے ، اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں موجود مسلمان، عیسائی، دلت سمیت تمام اقلیتیں بھی ظلم کا شکار ہورہی ہیں، دسمبر 2019میں نافذ ہونے والا شہریت ترمیمی قانون نریندر مودی کیلئے گلے کی ہڈی بن چکا ، بھارت میں احتجاج کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، اقلیتیں انتہاپسندی کے خلاف متحد ہوچکی ہیں،شاہین باغ کی باہمت خواتین پورے ملک میں مزاحمت کی پہچان بن چکی، شاہین باغ کا دھرنا انتہاپسندی کے خلاف تحریک کی پہچان بن چکا ،موسم کیسا بھی ہو مظاہرین کسی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔یہ احتجاجی تحریک ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیلی ہوئی ہے ، چنئی میں ہزاروں افراد نے تامل ناڈو کی اسمبلی کا گھیراؤ کرلیا۔