لاہور (کرائم رپورٹر) شفیق آباد ، مصری شاہ اور شاد باغ پولیس نے بوگس چیک، ٹیلی گراف ایکٹ کے مقدمات میں مفرور 3 اشتہاری گرفتارکرلئے ۔ شفیق آباد پولیس نے اشتہاری شاہد، شاد باغ پولیس نے اشتہاری غلام جیلانی، مصری شاہ پولیس نے اشتہاری ولید کو گرفتار کیا۔مفرور اشتہاری گڑھی شاہ پولیس کو مطلوب تھا۔مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ جبکہ ٹاؤن شپ پولیس نے اشتہاری ولید حسن گرفتار کرلیا۔ گلبرگ پولیس نے اشتہاری ملزم آصف اور سخا وت کو گرفتار کر لیا۔