غزہ (این این آئی) صہیونیوں کے قبلہ اول پر دھاوے جاری ہیں۔القوبون میں 11شہریوں کے مکان مسمار کردیئے گئے ایک فلسطینی کی فائرنگ سے اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا ، مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل میں امارات کی جانب سے سفارتخانہ کھولنے کی مذمت کی ہے حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام محاصرے کو توڑنے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔اسرائیل کی فوج نے دہشت گردی کے الزام میں درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا۔صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اﷲ کے پاس 700 کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے والے میزائیل موجود ہیں،اسرائیلی فوج نے لبنان میں ا یک سکول کے قریب حزب اﷲ کے اسلحہ ڈپو کا دعویٰ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 230 یہودی آباد کاروں،اسرائیلی طلباء اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہاء پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے ۔ یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے ۔