نیویارک( ندیم منظور سلہری) امریکی کانگریس کی رکن رشیدہ طلیب نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سفید فام سپرمیسی پالیسی نے پورے ملک میں انتہا پسندی کو فروغ دیا ، آج امریکی عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، صدر ٹرمپ نسلی تعصب کو ہوا دیکر امریکی روایات کی نفی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، کشمیری عوام کے حقوق کا خیال رکھنا بھارتی حکومت کا فرض ہے ،8 لاکھ کشمیریوں کے جذبات کو کچل کر بھارتی حکومت دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے ،بڑی طاقتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ آگے آئیں اور کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں ۔