بغداد(نیٹ نیو ز) عراق میں مظاہرین پر حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 25ہوگئی جبکہ 130افراد زخمی ہوئے ہیں مخالفین کے کیمپ پر حملہ میں 12افراد مارے گئے ،السیستانی نے مظاہرین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ہلاک شدگان میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں یہ حملے بغداد میں مظاہرین کے مرکزی مقام تحریر اسکوائر میں ہوئے ۔ بغداد میں حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد میں السینک پْل کے قریب واقع عمار ت میں حکومت مخالف مظاہرین کئی ہفتوں سے مقیم تھے ۔عراق کی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 430 سے زائد مظاہرین ہلاک اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ۔دو ماہ سے زائد پرتشدد مظاہروں کے بعد عراق کے وزیراعظم نے چند روز قبل مستعفی ہونے کا اعلان بھی کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود عراق میں مظاہرے جاری ہیں۔مشرق وسطیٰ کیلئے اعلیٰ امریکی سفارتکارڈیوڈشینکرنے کہاکہ ہم پڑوسیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں انہوں نے ایران پرعراق میں حکومت تشکیل دینے کے معاملے میں مداخلت کاالزام عائد کیا۔