جوہانسبرگ( ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے نیشنل پارک میں مچھلی چھیننے پر عقاب بھینس اور سارس سے لڑ پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عقاب نے پانی سے کیٹ فش کو پکڑا اور خشکی پر لے گیا لیکن ایسے میں ایک سارس اس تڑپتی مچھلی کو اٹھا لے گیا تو عقاب کی اس سے لڑائی شروع ہوئی، اس لڑائی کے دوران ہی وہاں موجود ایک بھینس بھی عقاب سے الجھ پڑی۔عقاب نے اپنا حجم بڑھانے کے لیے اپنے پروں کو پھیلایا اور اپنے پنجوں کی مدد سے بھینس کے سر پر حملہ کر دیا۔ عقاب کے مسلسل حملوں کے بعد آخر کار بھینس بھی ہار مان گئی۔