بیجنگ (92 نیوزرپورٹ) چینی وزارت خارجہ نے سی پیک سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ سی پیک پر وزیراعظم عمران خان کے حالیہ انٹرویوکاخیرمقدم کرتے ہیں،گزشتہ 6برس میں سی پیک کے 32منصوبے مکمل ہوچکے ہیں،منصوبے پاکستان کی اقتصادی،سماجی ترقی میں مثبت کرداراداکررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق سی پیک منصوبوں میں چین باہم مشاورت،مشترکہ مفادات کے اصولوں پرعمل پیراہے ۔