نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کر کے انہیں ملک بدر کردیا جائے گا،ناقدین کی رائے میں اس مہم سے اشتعال پیدا ہوگا اور مسلمانوں کو مزید تنہا کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمان میں بتایا کہ حکومت آسام میں اپنی کوششوں کو محدود نہیں رکھے گی بلکہ غیر قانونی تارکین وطن پر سختی کی جائے گی۔ راجیہ سبھا میں خطا ب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن ملک کے ہر حصے میں رہائش پذیر ہیں جنہیں قانون کے مطابق ملک بدر کیا جائے گا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اس عمل سے بڑی تعداد میں غریب مسلمان ملک بدر ہونگے ۔