ریاض( آن لائن )سعودی عرب میں اگلے دو سال کے دوران دو آرٹ اکیڈمیو ں کا قیام عمل میں لایا جائے گاجو ایک اہم قدم ہوگا۔فنون لطیفہ ، ورثہ اور موسیقی کے ذریعے سے ملک کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وزارت ثقافت کے معیار زندگی پروگرام کا حصہ ہے ۔وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اﷲ بن محمد بن فرحان نے کہا ہے تعمیری صلاحیت پر خرچ کرنا ایک بہت ہی اہم عنصر ہے جس سے ثقافتی شعبے کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔