نیو یارک( نیٹ نیوز) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے مواد کی نگرانی اور متنازعہ مواد کو ہٹائے جانے یا اسے ویب سائٹ پر موجود رکھنے کا جائزہ لینے کے لیے بنائی گئی ’’سپریم کورٹ‘‘ نے کام کے آغاز کا اعلان کردیا، فیس بک نے رواں برس مئی میں ’’سپریم کورٹ‘‘ کی طرز کا ایک آزاد بورڈ تشکیل دیا تھا، جسے ’اوور سائٹ بورڈ‘ کا نام دیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر اس کے مختلف ممالک سے 20 ارکان منتخب کیے گئے ہیں، مذکورہ ’اوور سائٹ بورڈ‘ میں پاکستان سے ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) کی سربراہ نگہت داد کو بھی شامل کیا گیا ، ان کے علاوہ بورڈ میں توکل کرمانی، ڈنمارک کی سابق وزیر اعظم ہیلے تھارننگ سکمدت، سابق امریکی فیڈرل کورٹ کے جج مائیکل مکنول، برطانوی اخبار دی گارجین کے سابق ایڈیٹر ایلن رسبریجر اور کولمبیا کی ماہر تعلیم کیٹالینا بوتیرو شامل ہیں ۔