تہران(این این آئی) ایرانی جیلوں میں قید رہنے والی ایک خاتون سماجی کارکن سبیدہ قلیان نے بتایاہے کہ حراست میں لی گئی لڑکیوں سے حجاب ترک کرنے کے بارے میں ان سے بدترین انداز میں پوچھ تاچھ کی جاتی ہے ۔ انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنا جرم تسلیم کرلیں۔ جرم تسلیم نہ کرنے کی صورت میں انہیں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔